منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی وزیراعظم کا سرکاری گھر اذان کی صدا سے گونج اٹھا، تلاوت قرآن پاک کے خصوصی انتظامات

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ) برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاننگ اسٹریٹ پر ایک تاریخی تقریب منعقد ہوئی جہاں پہلی مرتبہ تلاوت قرآن پاک کے بعد اذان کی صدائیں بلند ہوئیں اور مسلمانوں نے بطور مہمان افطار کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کے

لنکاسٹر ہائوس میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم ممتاز مسلم رہنمائوں کو دونوں مقامات پر مدعو کیا گیا تھا اور جہاں اذان، نماز اور تلاوت قرآن پاک کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین گریگ ہینڈز نے 10 ڈاننگ اسٹریٹ میں مہمانوں کا استقبال کیا اور برطانیہ کی ترقی میں مسلمانوں کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اسلام کو امن و سلامتی کے مذہب کے طور پر سراہتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان اب برطانیہ کی مذہبی اور سماجی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔لنکاسٹر ہائوس میں منعقدہ پہلے افطار ڈنر میں برطانوی وزیر خارجہ کیمی بیڈینوچ اور بزنس منسٹر لارڈ جانسن نے شرکا سے خطاب کیا۔ انہوں نے حاضرین کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور برطانیہ میں مقیم مسلم برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔وزرا نے لندن کو دنیا میں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مصر کی جامعہ الازہر کے امام شیخ ہانی سعد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے اپنی تلاوت کلام پاک سے تمام حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔دونوں تقریبات کی خاص بات مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ویلج کے تیار کردہ روایتی پاکستانی کھانے تھے۔ مہمانوں نے لذیذ کھانوں کو سراہا اور منتظمین کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…