لاہور ( این این آئی) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار 2 سال بعد مل گیا۔سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ بالآخر مریم نواز کے فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔اس سے قبل 26مارچ کو رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اسی تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی پینٹنگ کسی نے نہیں لی۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا تھا کہ عمران خان کی تصویر جب بناتی ہوں وہ فروخت ہوجاتی ہے۔
Finally a follower of @MaryamNSharif bought this painting,
Aaj hamare bache or khawateen apni eidi le ker gher jain ge in shaa Allah.
Mera Art mere Allah ke bandon ki maddad ke liye #rabipirzadaFoundation
#ہم_خیال_بینچ_نامنظور pic.twitter.com/rKuvUaTE0u— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 28, 2023