اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے میچ کے اختتا م پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو دنیا کے مشکل ترین قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اس سے پہلے ایسی پچز نہیں دیکھیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عماد وسیم نے کہا ہے کہ کبھی آئوٹ آف پرفارم نہیں رہا ،چانسز مل رہے ہیں لیکن شارجہ کی وکٹ انتہائی مشکل ہے ہمارا خیال تھا کہ 130سے 150سکور اچھا ہو گا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئے لیکن رنز کے دفاع کیلئے کوششوں کے باوجود ہم ہار گئے ۔