بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

احسان اللہ کی تیز رفتار بائونسر سے افغان بیٹر زخمی ، شائقین کو شعیب اختر یاد آگئے

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کی گیند کھیلنے میں ناکامی کے باعث افغان بیٹر نجیب اللہ زادران زخمی ہوگئے۔شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی اننگز کے 11ویں اوور میں نجیب اللہ زادران پہلی ہی گیند پر زخمی ہو کر

گرائونڈ سے باہر چلے گئے اور میچ ختم ہونے تک بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔میچ کے 11ویں اوور میں احسان اللہ نے افغان بیٹر کو بائونسر کرائی جو وہ کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون نکلنے لگا۔احسان اللہ کی تیز بائونسر سے افغان کھلاڑی کے زخمی ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کو سابق پاکستانی بولر شعیب اختر یاد آگئے۔شعیب اختر نے ماضی میں اپنی تیز رفتار گیندوں سے برائن لارا، گیری کرسچن سمیت کئی کھلاڑیوں کو زخمی کرکے میدان سے باہر بھیجا۔احسان اللہ کی نجیب اللہ کو کرائی گئی بانسر کا موازنہ سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کی برائن لارا کو کرائی گئی بانسر سے کیا۔واضح رہے کہ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…