اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی میں شرمناک اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ عبد اللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آئوٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف دونوں اننگز میں بھی عبداللہ شفیق نے ڈک حاصل کیا تھا ۔