بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف واپسی کیلئے میرے قتل یا نااہلی کا انتظار کررہا ہے، عمران خان

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف واپسی کیلئے میرے قتل یا نااہلی کا انتظار کررہے ہیں، اگر آج نامعلوم پیچھے ہٹ جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گی، یہ اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلنے کو لیول پلیئنگ فیلڈ کہتے ہیں،الیکشن کمیشن کی انتخابات ملتوی کرنے کی وجوہات غلط ہیں،

اکتوبر تک تو معاشی بحران اور زیادہ شدید ہو جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک سوال کہ ملک میں اس وقت فیصلے کر کون رہا ہے؟پر جواب دیا کہ اس جواب تو سب کو معلوم ہے۔رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ خواہش تو یہی ہے کہ دونوں ہی رہیں، لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک ہی رہے گا تو بتا دوں کہ وہ نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر آج نامعلوم پیچھے ہٹ جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی انتخابات ملتوی کرنے کی وجوہات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر تک تو معاشی بحران اور زیادہ شدید ہو جائے گا۔لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ ان کیلئے اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلنا ہی لیول پلینگ فیلڈ ہے، نواز شریف اس انتظار میں بیٹھا ہے کہ مجھے قتل یا نا اہل کیا جائے تو وہ واپس آئے۔گرفتاری دینے کے حوالے سے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جب کوئی جرم ہی نہیں کیا تو گرفتاری کس لئے دوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…