خاتون کے لاش کے ٹکڑے ملنے کا معمہ حل، ملزم گرفتار

27  مارچ‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ٹیکسلا تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں ملزم جواں سالہ لڑکی کا اغواء کے بعد قتل کر کے لاش کے ٹکڑوں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر جی ٹی روڈ پر مختلف جگہ پر پھینکتا رہا ،ملزم ٹیپو مقتولہ لڑکی کے بھائی دانش سے مل کر لڑکی کو تلاش کرنے

کا ڈرامہ بھی کرتا رہا پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں جواں سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ،25 سالہ جوان لڑکی حنا اکبر کو بیلچہ کے وار کرکے ملزم ٹیپو نے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے ،لاش کے ٹکڑوں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر جی ٹی روڈ پر مختلف جگہ پر پھینکتا رہا ،ملزم ٹیپو مقتولہ لڑکی کے بھائی دانش سے مل کر لڑکی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا ،پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تو ملزم ٹیپو نے اعتراف جرم کر لیا اور ملزم کی نشاندہی پر لاش کے کچھ ٹکڑے مختلف علاقوں سے مل گئے تاہم مقتول لڑکی حنا کا سر اب تک نہیں مل سکا ذرائع کے مطابق ملزم کا مقتول لڑکی سے ایک سال سے معاشقہ چل رہا تھا ،لڑکی کسی دوسرے لڑکے سے فون پر بات کرتی تھی جس کا ملزم ٹیپو کو رنج تھا ،سی پی خالد ہمدانی اور ایس پی پوٹھوہار وقاص خان نے ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ رفیق خان اور تفتیشی ٹیم کو ملزم کو قلیل مدت میں گرفتار کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ سفاک ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…