بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جنرل (ر) باجوہ کیسے آدمی ہیں؟ جانتے ہیں صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کیا جواب دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں کالج میں تھا تو جنرل (ر) باجوہ میرا جونیئر تھا،رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، اس کا انجام برا ہو گا۔ پیر کو یہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا، میری سابق آرمی چیف

سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔شیخ رشید نے کہاکہ جنرل (ر) باجوہ کہتے ہیں انہوں نے انٹرویو نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، اس کا انجام برا ہو گا، جو انہوں نے ماڈل ٹائون میں کیا ہے، اس پر وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللّٰہ جو خانہ جنگی کر رہا ہے اسی کی بھینٹ وہ خود چڑھے گا، یہ کہنا کہ ہم رہیں گے یا وہ، پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں، گندے لوگ کئی ختم ہو گئے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خان صاحب کے سیکڑوں کیسز ہیں، میرے خلاف الگ کیسز ہے، بیس بیس کلو میٹر چل کر لوگ مینارِ پاکستان جلسے میں گئے، جلسے میں پانی چھوڑا گیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک اکٹھے ہوں جائیں یا الگ الگ۔ انہوںن یکہاکہ اشفاق وڑائچ میرے پیسے اورچیزیں لے کر چلا گیا وہ اسلام آباد کا بڑا منشیات فروش ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی قتل کی سازش کے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں، فوج یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، لڑائی ان سے ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں، لڑائی اس حد تک ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔صحافی نے سوال کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کیسے آدمی ہیں؟شیخ رشید نے کہا کہ یہ جنرل باجوہ سے ہی پوچھ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…