ملکی سیاسست میں ہلچل،جہانگیرترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

27  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔جہانگیر ترین گروپ نے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کیلئے سر جوڑ لیے اور جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کا مشاورت اجلاس ہوا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض،

وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، اسحق خاکوانی، اجمل چیمہ سمیت ترین گروپ کے سابق ارکا ن پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے۔پی ٹی آئی ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہرے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔جہانگیر ترین نے گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اور اجلاس میں  ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گروپ کے کچھ ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی سیاست میں ترین گروپ بھرپور کردار ادا کرے گا اور ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے مزید اجلاس بھی کیے جائیں گے۔اجلاس میں شرکاء کی رائے تھی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیا، پارٹی کے بڑی تعداد میں رہنماعمران خان کی سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…