جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

مینار پاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شو تھا ، حافظ حمد اللہ

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شو تھا ،بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر بلٹ پروف پنجرے میں بیٹھ کر خوف سے کانپنے والا شخص قوم اور نوجوانوں کو

خوف کے بت توڑنے کا بھاشن دے رہاتھا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ڈرپوک اور بزدل دیکھے تھے مگر آپ جیسا نہیں دیکھا ۔ انہوںنے کہاکہ 2011 میں مینار پاکستان سے جو فتنہ اٹھا تھا لاہوریوں نے اسی مینار پاکستان میں انہیں دفن کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مینار پاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شو تھا ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران سنگر گارہا تھا شو کے اہم سازندہ یاسمین راشد قاسم سوری وغیرہ شو چھوڑ کے چلے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب ہاتھ میں پالش برش لیئے چیخ چیخ کر پالش کرنے کا موقع مانگ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مگر کیا کرے،،بوٹ والے،، بوٹ دینے کو تیار نہیں ہے ،خان صاحب جعلی مقبولیت حقیقی قبولیت کے بغیر کام نہیں آئیگا ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ تم نے آزادی کا نعرہ لگا کر اسٹیٹ بینک بیچ دیا اب حقیقی آزادی کا نعرہ لگا کر ملک بیچنے کا ارادہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…