ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے صدر مملکت کے خط کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز قرار دے دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کو یکطرفہ اور حکومت مخالف قرار دے دیا۔

شہبازشریف نے صدرعارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھ دیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے خط میں لکھا ہے کہ کہنے پرمجبورہوں کہ آپ کا خط تحریک انصاف کا پریس ریلیزدکھائی دیتا ہے،خط یکطرفہ اورحکومت مخالف خیالات کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف خیالات کا آپ کھلم کھلا اظہارکرتے ہیں،آپ کا خط صدرکے آئینی منصب کا آئینہ دارنہیں،آپ مسلسل یہی کررہے ہیں، آپ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کرکے سابق وزیرِ اعظم کی غیرآئینی ہدایت پرعمل کیا۔وزیرِ اعظم کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کےاآپ کے حکم کوسپریم کورٹ نے 7 اپریل کوغیرآئینی قرار دیا،آرٹیکل 91 کلاز 5 کے تحت میرے حلف پربھی آپ آئینی فرض نبھانےمیں ناکام ہوئے،کئی مواقع پرآپ منتخب آئینی حکومت کے خلاف فعال انداز میں کام کرتے آرہے ہیں۔شہبازشریف کا خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ کی پوری کوشش کی۔واضح رہے کہ صدرعارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو24 مارچ کوخط لکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…