جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مفت آٹےکی تگ ودو میں اب تک 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مفت آٹا پانے کی تگ و دو میں ملک کے مختلف شہروں میں اب تک 6 جانیں جاچکی ہیں،مفٹ آٹا ملا نہ ملا، جان چلی گئی، اب تک مفت آٹے پانے کی تگ و دو میں 6 جانیں جاچکی ہیں، لیکن انتظامیہ عزت اور سکون سے آٹے کی

تقسیم کا طریقہ کار نہ بناسکی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھکر میں گھنٹوں قطار میں باری کا انتظار کرنے والا شخص دم توڑ گیا، مظفر گڑھ میں بھگدڑ بزرگ خاتون کی زندگی لےگئی جب کہ ملتان، فیصل آباد اور کوٹ ادو میں قطاروں میں انتظار کرنے والے 3 افراد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ادھر چارسدہ میں دھکم پیل اور بھگدڑ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔اس کے علاوہ آٹا نہ ملنے پر پشاور میں بھی احتجاج کیا گیا، خواتین نے سڑک بند کردی جب کہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے احتجاج کیا، اس دوران ایک خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کی واسکٹ اتارلی جس پر اسسٹنٹ کمشنرکےگارڈ نے خاتون کو تھپڑ مارا تو شہری مشتعل ہوگئے اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ کردیا ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…