جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی زمان پارک سے واشنگٹن تک ریاستی ادارے اور ان کے سربراہ کے خلاف مبینہ طورپر مورچہ زن ہے، حافظ حمد اللہ کی شدید تنقید

datetime 25  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی زمان پارک سے واشنگٹن تک ریاستی ادارے اور ان کے سربراہ کے خلاف مبینہ طورپر مورچہ زن ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے،تم کسی کے لئے ریڈ لائن ہوسکتا ہے قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے۔انہوںنے کہاکہ تم نے میر جعفر اور میر صادق کس کو کہا تم حاجی اور حافظ کے الفاظ سے کس کا مذاق اڑا رہے ہو؟۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ایک طرف جرنیلوں پر تنقید دوسر ی طرف ان کے بیٹوں اور پوتوں کو گود لیا ہوا ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ تم نے اس شخص کو پارٹی صدر بنایا جن کی سیاست جرنیلوں کی مرہون منت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست ریاست کے خلاف ہے ان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان تم نے زمان پارک میں جوسیاسی دکان کھول رکھا ہے جلد بندہونے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…