منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے دور رہنے میں حکومت کا فائدہ ہے، اعجاز الحق کا مسلم لیگ ضیاء برقرار رکھنے کا اعلان

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ضیا برقرار رہے گی،حکومت سے پی ٹی آئی کے معاملات حل کرانے کی کوشش کروں گا۔ایک انٹرویو میں اعجاز الحق نے کہا کہ پارٹی مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے نام سے بر قرار رہے گی، کوئی مسئلہ ہوا تو پارٹی کسی اور کے حوالے کرکے

سربراہ میں خود رہوں گا، عمران خان کے ساتھ مل کر سیاسی جدوجہد کریں گے لیکن ہماری جماعت برقرار رہے گی۔مسلم لیگ ضیاء ختم کرنے سے متعلق سوال پر اعجاز الحق نے کہا کہ ہماری جماعت ضم ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی پی ٹی آئی میں ضم ہورہی ہیں، البتہ ماضی میں بھی سیاسی اتحاد بنتے رہے ہیں، ایم ایم اے،آئی جی آئی جیسے اتحاد بن چکے ہیں، میں ذاتی طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں۔تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے پی ٹی آئی میں آنے کا کہہ رہے تھے، اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کا وقت نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ 5 مارچ 2022 کو عمران خان سے پہلی ملاقات رجیم چینج کی اطلاعات ملنے پر ہوئی تھی جس میں عمران کو نواز شریف اور جمالی صاحب سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔عمران خان سے حالیہ ملاقات پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی چیئرمین سے کہا مشاورت کرکے محتاط انداز میں بات کریں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والی چیزیوں سے گریز کریں، اب کوشش ہے معاملات احسن انداز میں چلتے رہیں۔اعجاز الحق نے کہاکہ عمران خان لوگوں کی باتوں میں بہت جلدی آجاتے ہیں، وہ اپنے قریبی لوگوں کی باتیں بہت سنتے ہیں، ایک لیڈر کو سننا زیادہ اور بولنا کم چاہئے البتہ متنازع ٹویٹ کے بعد سے عمران خان کے مؤقف میں تبدیلی آرہی ہے اور وہ خود کہہ بھی چکے ہیں فوج میری، ملک بھی میرا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے دور رہیں کیونکہ اس سے حکومت کو فائدہ ہوتا ہے، ماضی میں جب بھی پی ٹی آئی کو ادارے سے قریب لانے کی کوشش کی تو حکومت اس کو روکنے کے لئے حرکت میں آتی ہے۔انتخابات کے معاملے کے پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صرف صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانا مشکل ہوتا ہے،

البتہ عمران خان کے بھی ذہن میں تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات صرف پی ٹی آئی کے حق میں تھے، الیکشن ہوجاتے تو ن لیگ کا صفایا ہو جاتا۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفوں اور واپسی پر اعجاز الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفے جلد بازی میں دیئے تاہم صوبائی اسمبلیوں میں استعفوں پر اعتراض ناجائز ہے، جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہیں اور حکومت بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوخوف ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں آکر اسمبلی توڑ دے گی، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے، سب جماعتوں کو بلا کر مشاورت کرنی چاہئے تھی، تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اور عمران خان مذاکرات کے لئے کمیٹی بنانے کو بھی تیار ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ گرفتاریوں اور دیوار سے لگانے سیمسائل حل نہیں ہوں گے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول پر بھی معاملات طے نہیں ہو پا رہے، آگے جا کر کیا ہوگا لہٰذا وزیراعظم اور پی ڈی ایم قیادت سے ملاقات کرکے معاملات حل کرانے کی کوشش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…