ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان کیخلاف بیٹنگ لائن ناکام ہونے پر کرکٹ شائقین کو بابر اور رضوان کی یاد ستانے لگی

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) افغانستان کی جانب سے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد ستانے لگی۔جمعہ کو کھیلے گئے تین ٹی ٹونتی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔

اس سیریز میں پاکستان ٹیم کے سینیئر پلیئرز بشمول کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔لیکن بدقسمتی سے سینئرز پلیئرز کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔افغانستان کے خلاف بیٹنگ لائن ناکام ہونے پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کو یاد کرنے لگے۔ایک صارف نے ٹوئٹر پر رضوان اور بابر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ پاکستان ٹیم بابر اور رضوان کے بغیر نامکمل ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ اب تمیں بابر اور رضوان کی قدر ہوگی۔اس کے علاوہ شارجہ کے میدان میں ایک مداح پوسٹر بناکر آیا جس پر اس نے لکھا کہ مِس یو رضوان۔واضح رہے کہ پاکستان کا 93رنز کا ہدف افغان ٹیم نے 18ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…