کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 28کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت4.59ارب ڈالر ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق17مارچ تک ذخائر کی مالیت4ارب59کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، چین کی جانب سے50کروڑ ڈالر کمرشل لون کی وصولی کے بعد ذخائر میں اضافہ ہوا جبکہ کچھ غیرملکی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس5.54ارب ڈالر کے ذخائر ہیں، اور زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 10ارب 13کروڑ ڈالر ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں