جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر

حیدر اظہر کو آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی،ٹرافی اتنی قریب آ کر گنوانے پر سلطانز کے پلیئرز و آفیشلز سخت مایوس تھے۔بعض وائیڈ بالز کے حوالے سے ریزرو امپائر آصف یعقوب سے احتجاج بھی کیا گیا، پھر جب فیلڈ امپائرز واپس آئے تو ٹیم منیجر و سی او او حیدر اظہر نے راشد ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے شکایت کی، انہوں نے جواب دیا کہ وہ ابھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتے۔ایسے میں انگلینڈ کے امپائر ایلکس وارف بھی وہاں پہنچ گئے، وہ بھی معاملے کو سمجھ گئے اور حیدر کو قوانین کا بتانے لگے،وہاں بات بگڑ گئی یوں تلخ کلامی شروع ہوگئی تھی۔میچ ریفری روشن مہاناما نے پی سی بی کی جانب سے حیدر اظہر پر عائد کی گئی ایک میچ کی پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ واقعہ مایوس کن ہے کہ یہ شاندار ٹورنامنٹ ایک ٹیم مینیجر کی بدتمیزی کے ساتھ ختم ہوا۔روشن مہاناما نے کہا کہ حیدر اظہر کے اقدامات اس خوبصورت کھیل کی اقدار اور روح کے سراسر خلاف تھے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کو یقینی بناں کہ اس طرح کی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ کی پابندی کھلاڑیوں اور معاون عملے کیلئے سبق ہے، انہیں امپائر کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…