اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روزے کے بہت ہی اہم 10ایسے کام جن کے ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ۔ روزے کی حالت میں جان بوجھ کر کھانے یا پینےسے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ۔ اسے معلوم تھا کہ میں روزہ دار ہوں روزے کی حالت میں جان بوجھ کر کوئی چیز کھا لی یا پی لی تو اس سے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔
اگر اسے روزہ دار ہونا یاد نہیں تھا اسے معلوم نہیں تھا کہ میں روزے کی حالت میں ہوں اور بھول کر کوئی چیز کھا پی لی تو اس سے اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ جان بوجھ کر کھانے پینے سےروزہ فاسد ہوجائیگا ۔ روزے کی حالت میں قربت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اسے معلوم تھا کہ وہ روزے کی حالت میں ہے جان بوجھ کر قربت کرلیا تو اس سے اس کا روزہ ف۔اسد ہوجائیگا ۔ سگریٹ یا حقا پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اس سے دھواں حلق سے نیچے اترتا ہے جس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے روزہ ٹوٹ جاتا ہے پان یا تمباک۔و کھانے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔ دانتوں کے درمیان کوئی چیز چنے کے برابر یا اس سے برابر تھی اگرنگ۔ل لی تو روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اگر کم تھی نکال کر منہ میں پھر دوبارہ کھا لی تو اس روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اکثریہ ہوتا ہے کہ سحری کرنے کے بعد دانتوں کے درمیان غذا کے ذرات باقی رہ جاتے ہیں ا گر سحری کا وقت گزرنے کے بعد دن میں صبح صادق سے لیکر روزہ افطار کرنے تک اگر وہ ذرات دانتوں کے درمیا ن رہے اور اس نے ان کو دانتوں سےنکال کر نگ۔ل لیا اگر وہ چنے کے برابر ہے یا اس سے زیادہ ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اگر کم تھی اس نے منہ سے باہر نکالی اور باہرنکال کر دوبارہ اسے منہ میں رکھ کر نگ.ل لی تو اس سے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اگر دانتوں سے خ و ن نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خ و ن تھوک سے زیادہ برابر تھا یا کم تھا مزا حلق میں محسوس ہوا تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائیگا ۔قلی کررہا تھا اور غلطی سے پانی حلق سے اتر گیا یاناک میں پانی چڑھایا
اور پانی دماغ کو چڑھ گیا تو روزہ فاسد ہوجائیگا ۔اکثر ہوجاتا ہے کہ نماز میں وضو کرتے قلی کرنےسے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جاتا ہے یا ناک سے پانی چڑھانے سے پانی اتنا چڑھ جاتا ہے کہ دماغ تک پہنچ جاتا ہے ان دونوں صورتوں میں بھی روزہ ٹوٹ جائیگا ۔
آ ن سو منہ میں چلا گیا اور نگل لیا اگر ایک دو قطرات تھے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اگر زیادہ تھا تو اس کی نمکینی منہ میں محسو س ہوئی تو اس سے روزہ فاسد ہوجائیگا ۔ اسی طرح پسینہ کا حکم ہے پسینہ بہہ کر منہ میں چلا گیا اگر ایک دو قطرات تھے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا اگر زیادہ تھے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائیگا ۔