اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ڈیم کے ترجمان حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ زلمی خلیل زاد کا عمران خان کی حمایت اور پاکستان کی مخالفت میں ٹویٹ پاکستان دشمنی اور عمران دوستی کا ثبوت ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں
جے یو آئی رہنما حا فظ حمداللہ نے زلمی خلیل زادکے بیان پر ردعمل دےتے ہو ئے کہا کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد کا پاکستان کےخلاف دھمکی آمیز ٹویٹ کی شدید مذمت کرتاہوں،زلمی خلیل زاد،مسلمان،افغان اورپاکستان دشمنی میں امریکہ سے چند قدم آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کرتاتھا امریکہ نے میری حکومت گرائی اب امریکی سی آئی اے کا اہم جاسوس زلمی خلیل زاد انکی حمایت میں پیش پیش ہے،عمران خان زلمی خلیل زاد سے مبینہ خفیہ ملاقاتیں اور امریکی گانگریس مینوں سے رابطے کر رہا ہے،وہ امریکی سی آئی اے کی آشیرباد سے اقتدار میں آکر پاکستانی زلمی خلیل زاد بننا چاہتے ہیں۔وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی آزادی وخود مختاری بھی بیچ سکتے ہیں،قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی۔