اسلام آباد (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے کرنٹ اکانٹ خسارے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2023 کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 3.86 ارب ڈالر رہا۔مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 22 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارت،خدمات اور آمدن کا خسارہ 33 ارب تھا۔