جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

زمان پارک ہنگامہ آرائی کیس، پی ٹی آئی کے 102ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

datetime 20  مارچ‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی کے 102ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس پر تشدد، پولیس گاڑیوں کو

جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر عدالت نے ملزمان کو 3اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ، پٹرول بم اور ڈنڈے سوٹے برآمد کیے گئے لہٰذا عدالت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔وکیل ملزمان نے کہا کہ ملزمان کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقدمے میں شامل دفعات دیکھیں اور یہ ثابت ہی نہیں ہوتا جبکہ کسی بھی مضروب کا میڈیکل موجود نہیں ہے، میرا ملزم دل کا مریض ہے اور کارڈیالوجی میں چیک اپ کے لیے گیا تھا، میرے ملزم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے اور ایف آئی آر میں درج مقدمے کے ملزمان کو ڈسچارج کیا جائے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور اضافی نفری تعینات کی گئی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…