جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے امکانات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ عدالت عظمی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے،

عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی، عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارووائیوں سے منع کیا تھامگر پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں، اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں، ان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے۔یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کو ذاتی طور پر پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چیف جسٹس کی رہائش گاہ روانہ ہوگئے جہاں وہ انہیں خط پیش کرینگے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…