اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیمرا نے ایک بار پھر پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ پیمراکی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ٹی وی چینلز پر عمران خان کی تمام کوریج براہ راست نشر کرنے پرمکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جیوڈیشل کمپلیکس میں پیشی سمیت عمران خان کی ریلی اور تقاریر ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر نہیں کی جا سکیں گی۔