لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دفعہ 144 کے نفاذ پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیے گئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی تھریٹ کا خدشہ ہے، دہشتگرد عوامی مقامات کو ہدف بنا سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیوں، جلسوں اور دیگراجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی، دفعہ 144 کا نفاذ ایک دن کے لیے ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں