پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے نیب کو بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات مانگتے ہوئے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کی گئی رقم سمیت تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کیس کی سماعت3 رکنی خصوصی بینچ نے کی ۔

نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بتایا جائے اب تک نیب نے کتنی ریکوری کی اور پیسہ کہاں خرچ کیا گیا؟۔ سپریم کورٹ نے نیب سے کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرانے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جس حکومت یا ادارے کی خردبرد کردہ رقم ریکور ہو اسے ہی دی جاتی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ نیب تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائے پھر جائزہ لیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ نیب نے گزشتہ برسوں میں رکارڈ ریکوریاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے اب بے نامی اور آمدن سے زائد اثاثے ثابت کرنا نیب کی ذمے داری ہے، نیب ترامیم کے مطابق بے نامی کی مالی ادائیگی کا ثبوت بھی نیب نے دینا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ بے نامی جائیدادوں کی مالی ادائیگی کا رکارڈ ثابت کرنے کیلئے ہی کیس بنایا جاتا ہے، نیب قانون کے مطابق بے نامی دار میں خاوند یا اہلیہ، رشتہ دار یا ملازم ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم نے قانون کا دائرہ بڑھانے کے بجائے محدود کردیا ہے، پراسیکیوشن بے نامی پراپرٹیز کو ثابت نہیں کرسکتی جب تک متاثرہ فریق ثبوت نہ دے۔بعد ازاں کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…