ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا،شیخ رشید

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ مریم نواز کے نشانے پر ہے، وہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نے ہی کرنا ہے، اس کے والد کو عدلیہ لائے گی یا اللہ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے، دنیا میں ہمارا معاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہے، حکومت خواب خرگوش میں سوئی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کی بیل ابھی بھی منڈیر نہیں چڑھی، نہ دنیا میں ان کی کوئی لابی ہے نہ بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے، ان کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 13 روپے مزید مہنگا کر دیا ہے، کل دنیا کے تمام الیکٹرونک چینل پر زمان پارک کی کشیدگی پہلی خبر تھی، عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کرر ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…