بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں، چودھری پرویز الٰہی

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے ڈنمارک کے اہم سیاسی رہنما چودھری شوکت علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، چودھری موسیٰ الٰہی، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل، سابق ایم پی اے وسیم خان بادوزئی،

چودھری تصدق حسین مشیر سابق وزیراعلیٰ پنجاب جلالپور جٹاں، ملک ریاض احمد شامپور کھوکھراں، سید نصیر بخاری، بلال کھوکھر، شبینہ گل اور محمود بھٹی ملاقات میں شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ اور پنجاب کی کٹھ پتلی حکومت الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں، رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی زمان پارک کی ناکہ بندی کر کے نہتے شہریوں اور سیاسی کارکنوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، رانا ثنا اللہ پولیس فورس کے سربراہ ہیں، ان کی طرف سے عمران خان کو روزانہ اعلانیہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں، رانا ثنا اللہ کو نوازشریف اور مریم نواز کی طرف سے براہ راست ہدایات دی جا رہی ہیں، ان حالات میں چیئرمین عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے اور بطور صدر تحریک انصاف مجھے اس پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں لہٰذا ہم یہ مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے پر بھی غور کر رہے ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے زمان پارک میں عمران خان کے گھر پر حملہ کی مذمت کر کے عالمی برادری میں پی ڈی ایم کی حکومت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ محسن نقوی بطور نگران وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری بھلا کر پوری طرح رانا ثناء اللہ کے چیلے بن چکے ہیں، وہ لاقانونیت کی ساری حدیں پار کر چکے ہیں، الیکشن کے بعد پنجاب میں عمران خان کی حکومت قائم ہوتے ہی رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی دونوں کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کر یں گے

اور قانون ان کے خلاف اپنا راستہ لے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی سیاسی رہنما کے گھر پر پولیس فورس نے اس طرح حملہ کیا ہو اور اس کے گھر کے اندر کیمیکل شیلنگ کی ہو، سوال یہ بھی ہے کہ عدلیہ نے تو عمران خان کو 18مارچ کو حاضر ہونے کیلئے کہا تھا لیکن کس کے کہنے پر پولیس فورس چار دن پہلے ہی زمان پارک پہنچ گئی، سب جانتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے حکومت عدلیہ کا نام استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے، قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے اور اس دہشت گرد حکومت کے خلاف انصاف مانگ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…