اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر محمود بٹ کے ریڈ وارنٹ فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق راولپنڈی کے معروف سماجی کارکن اور تاجر ناصر بٹ ایک یا دو روز میں پاکستان واپس آ رہے ہیں جہاں وہ PS-18 راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔انہیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ کی منسوخی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو باضابطہ رابطے کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔