جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

چین کا تین سال بعد غیرملکی سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی حکومت نے کرونا وکے باعث بند اپنی سرحدیں غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے بعد تین سال سے ملک میں غیرملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کررکھی تھی جسے اب اٹھاتے ہوئے

غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزے بحال کردئے ۔بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کے اعلان کے بعد حکومت نے سفری اور سیاحتی پابندیوں کو لے کر یہ اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔چینی حکومت نے 20 مارچ 2020 سے غیر ملکی سیاحوں کو ویزے جاری کرنا بند کردیے تھے جس سے چین کی معیشت کو خاطر خواہ نقصان پہنچا تاہم اب چینی حکومت نے 28 مارچ سے سیاحوں کے لیے ویزوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ کے ذریعے شنگھائی اور ہینان جزیرے سے آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ہانگ کانگ اور مکاو سے آنے والے سیاح بھی ویزا فری انٹری کے اہل ہوں گے۔اس کے علاوہ یورپ میں موجود چین کے سفارتخانے ویزا درخواستوں کی بحالی کا عمل بھی جلد شروع کریں گے۔چین کی معیشت میں سیاحت کا بھی اہم کردار ہے اور کورونا کے باعث سیاحت بند ہونے سے چینی معیشت کو بڑا نقصان ہوا تاہم اب چینی حکام تین سال بعد سیاحت کھولے جانے پر بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا امکان ظاہر کررہے ہیں۔چین کا کہنا ہیکہ 2022 میں اس کی جی ڈی پی میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا جو تقریبا 50 سال کے بعد بدترین شرح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…