لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 6سال پرانے ٹوئٹ پر ٹرولنگ کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمیشہ ایک ٹوئٹ ہوتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکائونٹ پر عمران خان کی جانب سے 2017ء میں کیا جانے والا ٹوئٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔عمران خان نے اس ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بلٹ پروف گاڑی میں سے خطاب کر کے عوام کا اعتماد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔سابق وزیر اعظم نے یہ بھی لکھا تھا کہ اگر آپ کو موت کا خوف ہے تو عوامی ریلیاں نہیں نکالنی چاہئیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے پیر کے روز بلٹ پروف گاڑی بیٹھ کر انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔