لاہور ( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے اوورسیز پاکستانی اقبال اولکھ، واسع خان، شیخ عمر اور کنول نسیم سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ
انشاء اللہ مینار پاکستان میں اتوار کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور ن لیگ کے تابوت میں یہ جلسہ آخری کیل ثابت ہو گا، تحریک انصاف کی کامیاب ریلی کے بعد ن لیگ کے پائوں اکھڑ چکے ہیں، ریلی میں کارکنوں کا جوش و جذبہ اور عمران خان کا تاریخی استقبال قابل دید تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ہر کارستانی اللہ کے فضل سے الٹی پڑ رہی ہے توشہ خانہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے، لاہور ہائیکورٹ نے 1990 سے توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ کھل گیا تو ان کو لگ سمجھ جائے گی، شریف فیملی کے چاروں طبق روشن ہو جائیں گے، شریف فیملی نے توشہ خانہ کو اپنا ذاتی خزانہ بنائے رکھا۔