جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

میرے بچے ہنستے اورکہتے ہیں (ن) لیگ نے آپ کو پھرسے زندہ کردیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان، جنرل باجوہ سے دو، دو اور فیض حمید سے کئی ملاقاتیں ہوئیں،عمران نے ایک ملاقات میں نیب کیسز پر گائیڈلائن مانگی جس پر انکار کردیا تھا،مریم نواز مجھے بابا ڈیم پکارکر میری تضحیک کررہی ہیں،

میرے بچے ہنستے اورکہتے ہیں (ن) لیگ نے آپ کوپھرسے زندہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ میرا موجودہ ججز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، عمران خان سے دو ملاقاتیں ہوئیں، پہلی ان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں اور دوسری بعد میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ نیب کیسز خراب ہو رہے ہیں آپ گائیڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ شہزاد اکبر کی جگہ اور بندہ بتائیں جو کیسز کو انجام تک لے جائے، میں نے ان کو انکار کردیا اور کہا کہ خود فیصلے کریں۔ثاقب نثار نے کہا کہ دوسری ملاقات میں عمران خان کو کہا کہ عدلیہ سے متعلق رات 12 بجے والی بات نہ کریں، ان کو کہا کہ عدلیہ پر بلاوجہ تنقید کر کے ادارے کو خراب نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ قمرجاوید باجوہ سے دو ملاقاتیں ہوئیں، پہلی ملاقات میں وہ چندہ دینے آئے تھے، ان سے دوسری ملاقات کچھ عرصہ پہلے لاہور میں ہوئی، باجوہ صاحب نے کہا کہ وہ لاہور آئے ہیں اور اپنے دوستوں سے ملنا چاہتے ہیں۔سابق چیف جسٹس کہا کہ میں نے عمران خان سے جنرل باجوہ سے متعلق بات نہیں کی، فیض حمید سے کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جب چیف جسٹس تھا تو لاپتہ افراد کیسز پر فیض حمید سے ملاقاتیں ہوئیں، بعد میں بھی فیض حمید سے ملاقاتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اب مجھے بابا ڈیم پکار کر میری تضحیک کر رہی ہیں، میرے بچے ہنستے ہیں اور کہتے ہیں کہ (ن) لیگ نے آپ کو پھر سے زندہ کردیا، مریم نواز سیاسی فساد اور مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…