جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،دہشت گردی کے خاتمہ تک اس کیخلاف لڑائی جاری رکھیں گے،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان میں مکمل امن انشاء اللہ بحال ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منگل کو فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں، فارمیشن کی ٹریننگ اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے فارمیشن کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کیلئے موزوں ماحول کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منصوبے ضم شدہ اضلاع کی دیرپا ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ہیں۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمہ تک اس کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں مکمل امن انشاء اللہ بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی خصوصی اہمیت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…