اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو 14دن تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی لاہور مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فواد چوہدری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور لاہورکی عدالت میں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت کی درخواست دی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر احکامات جاری کئے، عدالت نے فواد چوہدری کی 20ہزار روپے مچلکوں کے عوض 14روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور کی عدالت میں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت کرائی ہے۔