اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ہیش ٹیگ ’’زمان پارک پہنچو ‘‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے عدالتی وارنٹ کی تعمیل کرانے کیلئے آنے والے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی شہزاد بخاری بھی
کارکنان کے پتھرائو سے شدید زخمی ہوگئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ’’زمان پارک پہنچو‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی شہزاد بخاری اپنے ہمراہ آئے اہلکاروں اور پنجاب پولیس کی نفری کے ہمراہ عمران خان کی رہائشگاہ کے مرکزی دروازے کے پاس پہنچے تو وہاں پر موجود کارکنان نے اندھا دھند پتھرائو کر دیا جس سے ڈی آئی جی شہزاد بخاری پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔ کارکنان کی جانب سے پتھرائو اتنا شدید تھاکہ پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا ۔ پتھر لگنے سے دیگر کئی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ زخمی ہونے والے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔