اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کارکنوں کا احتجاج،انڈس ہائی وے کئی مقامات پربند کرکے ہرقسم کی ٹریفک بلاک کردی

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر پارٹی کے سربراہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور زمان پارک پر پولیس دھاوا کے خلاف کوہاٹ ‘ کرک اور ہنگو اضلاع میں سینکڑوں مشتعل کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ،مشتعل کارکنوں نے انڈس ہائی وے کئی مقامات پربند کرکے

ہرقسم کی ٹریفک بلاک کردی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کوہاٹ میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عامرشاہ کی قیادت میںپی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن شہر کے وسط میں واقع کچہری چوک میں پرامن احتجاج ریکارڈ کے لئے نکل گئے اورعمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف امپورٹڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔اس موقع پرخواتین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ ضلعی قیادت مشتعل کارکنوں کو پرامن رہنے اور کسی بھی گڑبڑ سے روکنے کی تلقین کرتے رہے۔ بعدازاں پی ٹی آئی کارکنوں نے یونیورسٹی چوک پہنچ کر انڈس ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے کر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بندکردیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس افسروں کی قیادت میں پولیس موجودرہی۔بعدازاں ڈی پی او کوہاٹ شہزادہ عمرعباس بابر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور انڈس ہائی وے کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ ادھر کرک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کرک میں بھی پی ٹی آئی ضلعی قیادت عنایت اللہ اور دیگر کی

سربراہی میں سینکڑوں کارکن نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے انڈس ہائی وے پر تنگوڑی چوک میں جمع ہوکر قومی شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بندکردیا جس کی وجہ سے کراچی اور دیگر جنوبی اضلاع کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے والی قومی شاہراہ پر مال بردار

اورچھوٹی بڑی مسافرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ قومی شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔فوری طورپر کسی قسم کی گڑبڑ کی اطلاع نہیں ملی تاہم مشتعل کارکنوں اور پولیس کے مابین کشیدہ صورتحال رہی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…