بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

ایران میں طالبات پر پھر زہریلی گیس سے حملے

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں طالبہ کو زہر دیے جانے کے واقعہ کی گونج میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرد انسانی حقوق کی تنظیم ھینگاو نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ملک میں شمال مغرب میں موجود شہر بانہ میں گرلز سیکنڈری سکول

پر زہریلی گیسوں سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ زہریلی گیسوں سے سانس لینے میں دشوار ی ہو رہی ہے۔ حالت خراب ہونے پر کچھ طالبات کو ہسپتال لے جایا گیا ۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے سکول کے اندر سے ایسے مناظر شیئر کیے ہیں جن میں کچھ خاندانوں کو جمع ہوتے دکھایا گیا۔ ایک ایمبولینس زخمیوں کو لے جانے کے لیے روکی ہوئی بھی دکھائی دی۔ملک کے کئی علاقوں میں زہر دینے کے مشتبہ واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ خاص طور پر سکول کی طالبات کو نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار حکام کو ٹھہرایا ہے۔ زہر کے حملو ں کا آغاز قم سے اس وقت ہوا جب وہاں زہریلی گیس کے درمیان سانس لینے میں شدید رکاوٹ اور آنتوں میں درد کے باعث طالبات بے ہوش ہوگئی تھیں۔ اسی طرح اب سینکڑوں سکولوں میں اسی طرح کے کیسز سامنے آگئے۔ چند روز قبل حکام نے زہر دینے کے معاملے میں متعدد گورنریٹس میں 100 سے زائد مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…