اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب ملک کے غریب نہیں امیر لوگوں کی قربانی کا وقت آگیا ہے، شاہد خاقان عباسی

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

کراچی ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وحدت امت وقت کی ضرورت ہے اور اس میں علما اور مشائخ کا اہم کردار ہے، پاکستان کی بقاء اور ترقی حقیقی جمہوریت سے وابستہ ہے، سیاسی قوتیں سیاسی و معاشی استحکام کیلئیکم سے کم نکات پرمتحدہوکرجدوجہد اپنائیں،

ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کردی، ملک میں معاشی بحران ہے،اب ملک کے غریب نہیں امیر لوگوں کی قربانی کا وقت آگیا ہے،پاکستان کو بچانے کیلئے مراعات یافتہ اشرافیہ ایثار و قربانی کا عملی مظاہرہ کریں ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا، اسلام و ملک دشمن اقدامات اور سازشوں کوروکنا پوری امت پر فرض ہے،علماء مشائخ منبرومحراب سے احترام انسانیت،تشدد سے پاک معاشرہ اور قومی یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے گزشتہ روز دورہ کراچی کے موقع پر ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے غیر رسمی ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منظم پارٹی سے ہم قومی تحریک کامیاب ہوسکتی ہیمسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے ہر سطح پر وسیع فعال اور منظم پارٹی کی ضرورت ہے عہدیداروں اور کارکنوں کی علمی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور ان کی فعالیت دوبالا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پارٹی کے تمام اداروں کے انتخابات بروقت کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں درپیش مشکلات و مسائل کی بروقت نشاندہی کی ہیاور انہیں حل کرنے کے لئے جدوجہد کی ہے حالات کاتقاضاہے کہ سیاسی مفادات اور ذاتی پسند ناپسند سے ہٹ کر پاکستان کے مفادات کے مطابق اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اکثر مسائل غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ہیں۔،لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،مہنگائی کا سیلاب تھمنے کا نام نہیں لے رہا، قوم کو اب کسی سمت سے ریلیف کی امید نظر نہیں آ رہی،فاقہ کشی تک پہنچنے والی غریب عوام کی قربانیوں سے اب معاشی بحرانوں سے نہیں نکلا جا سکتا،

امیر لوگوں کو اب ملک کا سوچنا ہوگااور قربابی دینا ہوگی،انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں وطن کے بنیادی اداروں کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہیے بے بنیاد الزامات کے ذریعے ڈرانا درست عمل نہیں ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس کا نقصان پورے ملک کو ہوگا پاک فوج کا نام سنتے ہی ہر محب وطن کے دل میں جذبہ محبت پیدا ہوتا ہے پاک فوج کو بدنام کرنا کسی طورمناسب عمل مہیں ہے

اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے،ہوشربا مہنگائی نے متوسط اور غریب طبقے کونان شبینہ کیلئے محتاج کررکھاہیجس کا جب دل کرتا ہے اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں من مانااضافہ کردیتا ہیحکومت اورانتظامیہ مافیا کی جانب سے خودساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام اور تاحال مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کا فارمولا طے نہیں کرسکی جس کاخمیازہ عام آدمی مہنگائی کی صورت میں بھگت رہاہے،

انہوں نے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے اور اس کادرست استعمال ہرشہری کی ذمہ داری ہے تاکہ عوام اپنے مستقبل کا بہتر فیصلہ کرسکیں ہم صرف ووٹ کے ذریعے ہی مخلص قیادت اورنمائندوں کاانتخاب کرسکتے ہیں اورکوئی بھی معاشرہ ووٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کے موجود حالات کے تناظر میں معاشرے میں وحدت امت کیلئے امن و رواداری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وحدت امت وقت کی ضرورت ہے

اور اس میں علما اور مشائخ کا اہم کردار ہے،رمضان المبارک کی آمد ہے، ضروری ہے کہ محراب و منبر سے صدائیوحدت امت بلند کی جائے، اسلام ہمیں امن،اخوت،محبت،رواداری،قومی یکجہتی،بھائی چارے اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے،وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،ملک دشمن طاقتوں کی سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے، پاکستان کا امن خطے کے امن کو مضبوط کرے گااور قوم کیلئے ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے،انہوں نے کہا افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں جوملک و قوم کے لیے باعث فخر ہیں جسے ہم سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے علماء کرام و مشائخ عطام نے ہمیشہ قوم کو تیار رکھا ہے اور آئندہ بھی قوم کو بیدار رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…