بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک کا جنون شوہر اور اس کی بیوی کو لے ڈوبا

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں کار سوار نوجوانوں کی لاپرواہی، ٹک ٹاک کے جنون ،ڈرائیونگ کے دوران سیلفی بناتے ہوئے مصری اور اس کی بیوی سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوم حمادہ کو ایک کار کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے

کی اطلاع موصول ہوئی جس میں میاں بیوی سوار تھے، سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ شوہر اور بیوی کی لاشیں مردہ خانے میں بھیج دی گئیں ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا یہاں تک کہ اس نے سٹیئرنگ وہیل پر کنٹرول کھو دیا اور پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں وہ الٹ گئی۔ گاڑی میں شوہر اور اس کی بیوی سفر کر رہے تھے۔ رمضان محمد عبد الحلیم بدیوی اور اس کی اہلیہ مروت عبد الحمید عبد اللہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ دونوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔تفتیشی حکام نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسے احتیاطی طور پر 4 دن کے لیے جیل میں ڈالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت ملزم کے ساتھ کار کے اندر موجود دو افراد کو بھی طلب کیا گیا۔ ملزم کو فرانزک میڈیسن اتھارٹی کے سامنے پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…