فسطائی ٹولہ انتخاب سے فرار کا خواہاں ،کارکنان، عوام یا پولیس کو آگ کا ایندھن نہیں بناسکتا،عمران خان

12  مارچ‬‮  2023

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی علی پیر تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اورپولیس پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف مزیدجھوٹے مقدمات کے اندراج اور انتخاب کو التواء میں ڈالنے کیلئے تصادم کو ہوا دینا چاہتے ،

اپنے کارکنان، عوام یا اپنی پولیس کو اس آگ کا ایندھن نہیں بناسکتا جسکی آڑ میں یہ فسطائی ٹولہ انتخاب سے فرار کا خواہاں اور ہمیں مزید جھوٹے پرچوں میں پھانسنے کے خواب دیکھتا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یوں محسوس ہوتاہے کہ ایک مرتبہ پھر غیر قانونی طور پر دفعہ 144 محض تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے خلاف ہی نافذ کی گئی کیونکہ لاہور میں باقی تمام سرگرمیاں تومعمول کے مطابق جاری رہیں۔محض زمان پارک ہی کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری کے نرغے میں آئی۔واضح طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس8مارچ کی طرح پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف مزیدجھوٹے پرچوں کے اندراج اور انتخاب کو التوا میں ڈالنے کیلئے تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انتخابی شیڈیول کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144کے نفاذ کا جواز ہی کیاہے؟۔انہوں نے زمان پارک کے باہر کارکنوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود اہلِ لاہور بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے ۔ تاہم میں اپنے کارکنان، عوام یا اپنی پولیس کو اس آگ کا ایندھن نہیں بناسکتا جسکی آڑ میں یہ فسطائی ٹولہ انتخاب سے فرار کا خواہاں اور ہمیں مزید جھوٹے پرچوں میں پھانسنے کے خواب دیکھتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میری اپنے کارکنان کو ہدایت ہے کہ اس جھانسے میں بالکل نہ آئیں۔

چنانچہ ہم نے اپنی ریلی پیر تک ملتوی کردی ہے۔علازہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم انتخابات، ہم نے ان کی چال میں نہیں پھنسنا۔انہوں نے کہا کہ 8مارچ کو جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، گرفتاریاں ہوئیں، لاٹھی چارج ہوا، ظل شاہ کو شہید کیا گیا

لیکن ہم چپ رہے اور آج پھر وہ سب کچھ بندوبست کیا گیا ہے اس لیے ہم نے ریلی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ریلی کو آج (پیر ) تک ملتوی کر رہے ہیں، عمران خان کا حکم ہے آج (پیر ) ہم زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالیں گے جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم انتخابات، ہم نے ان کی چال میں نہیں پھنسنا،

یہ چاہتے ہیں کہ ہم مشتعل ہوں اور یہ کارروائی کریں اور لاشیں گریں اور یہ انتخابات ملتوی کردیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوبارہ لاشیں نہیں گرانا چاہتے، ہمیں دیوار سے لگایا گیا لیکن ہم نے آئین اور قانون کا راستہ نہیں چھوڑا، سیکشن 144کا ایک قانون ہے، 24گھنٹے پہلے اس کے بارے میں بتانا ہوتا ہے، یہاں عمران خان ابھی کرسی سے اٹھتے ہیں تو سیکشن 144لگا دیا جاتا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ آج ایک بار پھر لاہور میں فاشسٹ حکومت نے کرفیو لگا رکھا ہے،

یہ نگران حکومت مارشل لا سے بھی بدتر ثابت ہوئی، اپنے خوف کو چھپانے کے لئے پی ایس ایل کا نام استعمال کیا گیا، یہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو سیاسی ایکٹیویٹی کرنے سے روک رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو لاشیں چاہئیں، ان کو ٹارگٹ ملے ہوئے ہیں، آئین اور قانون واضح ہے، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں، بنیادی حقوق ہمارے پاس موجود ہیں، اس بیساکھیوں پر کھڑی ہوئی حکومت نے زیادہ دیر نہیں ٹھہرنا، موجودہ حکومت کو عمران خان کا خوف ہے، جن افسران نے تشدد کیا ہمیں سب کا معلوم ہے، ان کے خلاف 100 فیصد کارروائی کی جائے گی، یہ چہرے چند ماہ بعد نہیں رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…