جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

15 دن تو کیا نوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 12  مارچ‬‮  2023 |

راولپنڈی(آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پھٹ چکی ہے، انتخاب میں نہیں احتساب میں جائے گی، رات ڈرانا خواب دیکھتے ہیں، صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں، اگر لاہور میں پھڈا ہوا تو لوگ پھٹ پڑیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، پہلے عمران خان کو قاتل کہا پھر درویش کے ایکسیڈنٹ کا بیانیہ بنایا، درویش ظل شاہ کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کر دے گی، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے، پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئے عدت کے دن بھی پوری نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ نانی اور بلو رانی کہتی ہے میچ اس وقت کھیلیں گے جب پلیئر اور امپائر ان کے ہوں گے، فیصل آباد میں نانی کے لیے 30 گاڑیوں کا پروٹوکول اور امریکا میں بلورانی کی شاہ خرچیاں بچت سکیم کا حصہ ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے اور لندن میں 4 سال ہاوس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل افتخار ہے، 15 دن تو کیا نوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے تو معاہدہ دور کی بات ہے ابھی دوست ملکوں سے خیرات اور زکو بھی نہیں ملی، امریکا کی تنہائی اور چین کی کامیابی خطے میں بڑی خبر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…