منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہائوسنگ، مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ

ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ہے، ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں ،الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہا ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی آئینی و قانونی بقا 90دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے۔ آئی ایم ایف کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24تک فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔علی بلال کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس رجسٹر ہوا نہ ہی خیبر پی کے سے الیکشن کی تاریخ آئی، انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بارانتخاب اور سعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…