ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

چودھری پرویز الٰہی کا علی بلال کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الٰہی کا علی بلال کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت کے قصور واروں کو جوڈیشل انکوائری کروا کے پھانسی دی جائے۔اپنے ایک بیان میں مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ میں رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، جوڈیشل انکوائری کر کے ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ) کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور وار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گھنائونی حرکت کرنے کی جرت نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…