اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان حملہ کیس،نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد حملہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستیں پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر 13 مارچ کو سماعت کرے گا، ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ۔درخواست گزاروں نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، درخواستوں میں وفاقی حکومت بذریعہ وزارت داخلہ، پنجاب حکومت بذریعہ ہوم سیکرٹری اور نئی جے آئی ٹی کے سربراہ آئی جی ریلوے را سردار علی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے 15جنوری 2022ء کو جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، پہلے سے جے آئی ٹی کی موجودگی میں نئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل بد نیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا اقدام کالعدم قرار دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…