اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کوشش ہے عمران خان کو بھگا کراور تھکا کر گرفتارکیاجائے، رانا ثناء اللہ

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کررہے ہیں،کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائے گی،شش ہے عمران خان کو بھگاکراور تھکاکر گرفتارکیاجائے،قانون کا تقاضہ ہوا توعمران خان کوضرورگرفتارکریں گے،

آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات مثبت پیشرفت ہے،آرمی چیف کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کاعزم بہت پختہ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارہ ہی کرسکتا ہے کوئی سول اتھارٹی نہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز نے فیض حمید سے متعلق سوال پر جو کہا اسکے علاوہ کوئی جواب نہیں بنتا، اگرفیض حمیدان چیزوں میں ملوث رہے تو ادارے اور ملک کیساتھ زیادتی کی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ فیض حمید کے خلاف مختلف نوعیت کی تحقیقات چل رہی ہیں، فیض کے بھائیوں کیخلاف بھی مالی بیضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں،فیض حمید کے بھائی اپنی ذاتی پوزیشن سے کچھ نہیں کرسکتے تھے،جو چیزیں سامنے آئی ہیں ان کے مطابق فیض خودزیادہ آپریٹ کرتے تھے۔انہوںنے کہاکہ شوکت عزیزصدیقی کوٹیکنیکل بنیادوں پرناک آئوٹ کردیاگیا، شوکت صدیقی کو بیان پراسلام آباد ہائیکورٹ سے ہٹادیا گیا،چیف جسٹس بنانافیض حمید کا کہاں سے مینڈیٹ تھا؟ سپریم جوڈیشل کونسل کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات مثبت پیشرفت ہے، وزیرخزانہ اورآرمی چیف کاتاجروں سے ملاقات کرناضروری تھا، تاجرحکومت کیساتھ چلیں تومعاشی استحکام میں آسانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست کی تخلیاں ریاست کومتاثرکریں تواداروں کومعاملات سلجھانے چاہئیں، آرمی چیف پہلے بھی کئی باراس بات کا اظہار کرچکے ہیں،

آرمی چیف کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کاعزم بہت پختہ ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک آدمی کی سوچ کی وجہ سیسیاست گندی ہوچکی ہے، گندی سیاست اب ریاست کوخطرے سے دوچار کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس فتنے کا بھی شاید یہی مقصد ہے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ یہ الیکشن ملک میں استحکام نہیں بلکہ افراتفری لائیں گے، یہ الیکشن ملک کو عدم استحکام اورمستقل بحران سیدوچارکرے گا

تاہم انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں،اگر ہوئے تو حصہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں پورے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوں، اس صورتحال میں انتخابات ملک میں افراتفری کا باعث بنیں گے کیونکہ صوبائی اسمبلیوں کیالیکشن ہوئے تو قومی اسمبلی کا الیکشن فارغ ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کوسزا اور جزا عدالت سے ہو، کوشش ہے عمران خان کو بھگاکراور تھکاکر گرفتارکیاجائے،قانون کا تقاضہ ہوا توعمران خان کوضرورگرفتارکریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران ہروقت کوئی نہ کوئی تماشہ کرناچاہتاہے، عمران خان ملک میں عدم استحکام لاناچاہتاہے، عمران جوبھی کرنے کی کوشش کرتاہے بری طرح ناکام ہوتاہے، صوبائی انتظامیہ نے تحریک انصاف کا مارچ روکنا بہترسمجھا، ہمیں عمران خان کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرناہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…