ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا،پیسے اپنی جیب میں ڈال لیے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا اور پیسے اپنی جیب میں ڈال لیے، نااہل حکومت کی اتنی بڑی فوج ظفر موج عوامی خزانے پر بوجھ ہے، جلد از جلد عام انتخابات کرانے سے ہی ملک موجودہ معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے سابق ارکان اسمبلی اور مختلف رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں سابق ایم این اے عامر سلطان چیمہ، خرم منور منج، سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری شریک،ڈاکٹر اے آر خالد، طاہر نصراللہ وڑائچ، رائے عزیز اللہ، سجاد حیدر چیمہ، علی سلمان صدیق، رائے حماد اسلم بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کی نام نہاد گڈ گورننس اور اسحاق ڈار کی جادو گری کا پول کھل چکا، ملکی معیشت کو سنبھالنا اس نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں، انشا اللہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو ہی معیشت کا پہیہ صحیح سمت چلے گا، انہوں نے آئی ایم ایف کا دبا مسترد کر کے پٹرول 150 سے اوپر نہیں جانے دیا۔چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا اور پیسے اپنی جیب میں ڈال لیے، نااہل حکومت کی اتنی بڑی فوج ظفر موج عوامی خزانے پر بوجھ ہے، جلد از جلد عام انتخابات کرانے سے ہی ملک موجودہ معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، مہنگائی اور بیروزگاری نے عام آدمی کو جیتے جی مار دیا ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ ڈالر پاکستان سے دوبئی لے جاتے ہیں، پاکستان میں مینوفیکچرنگ کا شعبہ تباہ ہو گیا۔تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ حکومتی پالیسی سے بے روزگاری میں اضافہ اور ریونیو کو نقصان ہو گا، مجھے لگتا ہے کہ

شہباز شریف، فنانس منسٹری اور کسٹمز حکام گھوڑے بیچ کر سوئے ہوئے ہیں، سمگلنگ روکنے اور ریونیو بڑھانے کیلئے ہمیں اپنی سرحدوں کو مضبوط بنانا ہو گا، اس وقت ملک شدید مالی بحران کا شکار ہے، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں کاروبار میں نقصان در نقصان ہو رہا ہے، لیبر بیکار بیٹھی ہے مگر شہباز شریف اور نا اہل کابینہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…