اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے حکم جاری کیا۔ حکم نامہ ممبر نثار درا نی، شاہ محمد جتوئی، بابرحسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ نے جاری کیا۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔