اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کی آرمی چیف سے ملاقات کے پیغام کے حوالے سے کی جانے والی بے بنیاد افواہ سازی کا معاملہ ،مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے آرمی چیف سے ملاقات کی کوششوں کی مکمل تردید کر دی ۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف یا انکے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات کیلئے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ صدرِ مملکت نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی آرمی چیف کی تجویز کے حوالے سے کبھی چیئرمین تحریک انصاف سے رابطہ نہیں کیا، اس حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات یکسر بے بنیاد ہیں۔