اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیتنے کیلئے بڑا ہدف دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپیر لیگ سیزن 8 کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19.3 اوورز پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی اور لاہور قلندرز کو جیتنے کیلئے207رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔ پشاور زلمی کے صائم ایوب نے 36بالز کھیل کر 68رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 41بالز پر 50رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے تھے ۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے چار اوورز میں26رنز دے کر 4وکٹیں لیں ہیں جبکہ حارث رئوف نے چار اوورز میں 31رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ جبکہ زمان خان نے بھی دو وکٹیں حاصل کی ہیں ۔