جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سب سے کامیاب کپتان، شاہین آفریدی نے بطور کپتان پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہین آفریدی نے بطور کپتان پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جیت کے تناسب کے لحاظ سے تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق21 سالہ بائیں ہاتھ کے

تیز گیند باز نے اپنی ٹیم کو 20 میچوں میں 14 فتوحات دلائی ہیں جس سے ان کی جیت کا غیر معمولی تناسب 70 فیصد ہے۔شاہین آفریدی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور رواں سیزن میں انہوں نے اپنی فرنچائز ٹیم کو کئی اہم فتوحات سے ہمکنار کیا ہے۔قلندرز اس وقت سات میچوں میں چھ جیت کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔شاہین کے ریکارڈ نے انہیں پی ایس ایل کے دوسرے کامیاب کپتانوں جیسے محمد رضوان، مصباح الحق، سرفراز احمد، اور ڈیرن سیمی سے بھی آگے رکھا ہے، جن کے پاس ماضی میں شاندار جیت کا تناسب رہا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان فی الحال 67.7 فیصد جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔انہوں نے اپنی ٹیم کو 15 میچوں میں 10 فتوحات دلائی ہیں، اور بطور کپتان اور کھلاڑی ان کی مسلسل کارکردگی ان کی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔پی ایس ایل کپتانوں کے لیے جیت کے بہترین فیصد (کم از کم 20 میچ):شاہین آفریدی70.0%،محمد رضوان 67.7%،ڈیرن سیمی 57.9%،مصباح الحق 57.7%،شاداب خان 55.3%پر ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…